(ویب ڈیسک): پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے صوبے کے تمام نو بورڈز کے سال 2022 کے لیے انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کے سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ۔
میٹرک کے سالانہ امتحانات 10 مئی 2022 سے شروع ہوں گے جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 18 جون 2022 سے شروع ہوں گے ۔
پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے تمام نو بورڈز کے بورڈ اجلاس میں فیصلہ کیا، جس میں بہاولپور بورڈ، ڈی جی خان بورڈ، فیصل آباد بورڈ، گوجرانوالہ بورڈ، لاہور بورڈ، ملتان بورڈ، راولپنڈی بورڈ اور سرگودھا بورڈ شامل ہیں۔
