اپنی جلد کو دیں ایک نئی رونق ۔۔۔۔۔۔۔ 1

اپنی جلد کو دیں ایک نئی رونق ۔۔۔۔۔۔۔

(ویب ڈیسک): موسمی(orange) کو ’سویٹ لائم‘ بھی کہا جاتا ہے اس کا ذائقہ کھٹا اور میٹھا ہوتا ہے یہ کھانے میں لذیذ اور صحت سے بھرپور ہوتی ہے، لیموں، موسمی، کینو، چکوترہ اور اس قسم کے نہ جانے کتنے ہی رس دار پھل ہیں، جو ’’وٹامن سی‘‘ کی وافر مقدار اور بیماریوں کے خلاف لڑنے کی جسمانی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لئے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔
بے شک یہ کھانے کے لیے بہترین پھل ہیں لیکن ان پھلوں کو کھانے کے ساتھ ساتھ چہرے پر لگانے سے بھی خوبصورتی سے جُڑے بہت سے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ موسمی جیسا رس دار پھل نہ صرف صحت کے لئے بلکہ جلد کے لئے بھی بےحد مفید ہے۔ آیئے موسمی کا ماسک بنانے اور لگانے کا طریقہ آپ کو بتاتے ہیں۔

موسمی کا فیس پیک بنانے کا طریقہ

• اجزاء
آدھا کھانے کا چمچ۔۔۔ موسمی کا جوس
ایک کھانے کا چمچ۔۔۔ کیلے کا پیسٹ
ایک کھانے کا چمچ۔۔۔ کھیرے کا جوس
ایک کھانے کا چمچ۔۔۔ وٹامن ای جیل

• ترکیب
ان چاروں اجزا ء کو ایک پیالے میں ایسے مکس کریں کہ ایک ہموار آمیزہ بن جائے، اس پیسٹ کو تین سے چار منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں، پھر اس کو روئی یا کاٹن پیڈ کی مدد سے پورے چہرے پر لگائیں اسے آپ ہلکے دور کرنے کے لئے اپنی آنکھوں کے نیچے بھی لگا سکتے ہیں، اسے بارہ سے پندرہ منٹ کے لیے چھوڑ دیں، کچھ سیکنڈز مساج کرنے کے بعد اسے پانی سے دھو لیں ہفتے میں کم سے کم 3 مرتبہ یہ ماسک ضرور لگائیں تاکہ بہترین نتائج حاصل ہوں سکیں۔ ایک سے 2 مرتبہ استعمال کرنے پر آپ خود محسوس کریں گی کہ گھر میں بنایا گیا یہ پیسٹ کس طرح بآسانی آپ کی آنکھوں کے حلقوں کو ٹھیک کرتا ہے اور آپ کے چہرے کی جِلد کو نئی چمک دیتا ہے۔

موسمی کا فیس پیک استعمال کرنے کے فوائد-

موسمی میں کافی مقدار میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے اور اس میں موجود سِٹرک ایسڈ ایک زبردست کلینزنگ ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے، اس سے جلد کے کھلے مسام بند ہو جاتے ہیں اور یہ گہرائی سے جلد سے مٹی اور آئل صاف کر دیتا ہے۔
آپ موسمی کے دو ٹکڑے کریں اور ایک حصے کو آرام سے اپنے گال پر گول گول گھما کر ملیں یہ عمل سات سے آٹھ منٹ تک دہرائیں اور پھر پانی سے منہ دھو لیں، اب چہرے پر عرقِ گلاب چھڑک لیں، آپ کی جلد ترو تازہ اور چمکدار ہو جائے گی۔
آنکھوں کے گرد حلقوں یا چہرے پر موجود دانوں کے سرخ نشانات سے نجات حاصل کرنے کے لیے بھی موسمی بہت آزمودہ ہے، آپ موسمی سے تیار کردہ پیسٹ آنکھوں کے گرد اور پورے چہرے پر لگائیں پھر نتیجہ دیکھیں۔

(نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کی بنیاد پر تحریر کیا گیا ہے۔ طبی مشاورت کی صورت میں اپنے معالج سے رجوع کریں۔)

کیٹاگری میں : صحت

Leave a Reply