(ویب ڈیسک): جھریاں کسی کو بھی پسند نہیں ہوتی ہیں چاہے وہ مرد ہوں یا خواتین اور ان کو ختم کرنے کے لئے پلاسٹک سرجریاں تو کروا نہیں سکتے ہیں ظاہر ہے لاکھوں کے ٹریٹمنٹس کروانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔ ایسے میں ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کچھ ایسے طریقے جو چہرے کو رکھیں جوان اور آپ کو بنائیں حسین و نوجوان۔۔۔۔
٭ دہی:
روزانہ دہی کھانے اور اس کو لیموں کے ساتھ مکس کرکے چہرے پر لگانے سے جھریاں دُور ہوتی ہیں اور اگر روزانہ یہ عمل کیا جائے تو انسانی چہرے پر جھریوں کو ختم کرنے میں مدد کی جاسکتی ہے۔
٭ ٹماٹر:
ٹماٹر کو چہرے پر لگانے اور روزانہ صبح نہارمنہ اس کا رس پینے سے اسکن ٹائٹ رہتی ہے اور جھریوں کو جلد آنے سے روکا جاسکتا ہے۔
٭ شہد:
شہد کو چہرے ارو گردن پر 20 منٹ لگا کر چھوڑ دیں، یہ طریقہ جھریوں کو جلد آنے سے روکے گا اور آپ کو تروتازہ بنائے گا۔
٭ ناریل:
ناریل کے تیل کو چہرے پر لگائیں اور اس کا مساج کریں، یہ جلد کو ڈی ہائیڈریٹ رکھتا ہے جس سے جھریوں پر کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔
٭ چینی:
روزانہ چینی سے چہرے کی سکریبنگ کرنے سے اسکن بھی ٹائٹ رہتی ہے اور جھریوں پر کنٹرول بھی رہتا ہے۔
(نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کی بنیاد پر تحریر کیا گیا ہے۔ طبی مشاورت کی صورت میں اپنے معالج سے رجوع کریں۔)