رات بھر بھیگے ہوئے بادام آپ کو ایک خاموش قاتل سے بچا سکتے ہیں۔۔۔۔ 1

رات بھر بھیگے ہوئے بادام آپ کو ایک خاموش قاتل سے بچا سکتے ہیں۔۔۔۔

(ویب ڈیسک): ہم میں سے کئی لوگ بلڈ پریشر اور ذیابطیس جیسی خطرناک بیماری میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور ہمیں اس بات کی خبر بھی نہیں ہوتی، یہی وجہ ہے کہ ذیابطیس کو خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ جسم کی کئی بیماریوں کی وجہ بنتا ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ صرف بادام کو ایک خاص طریقے سے استعمال کرنا آپ کے لئے کس قدر فائدے مند ثابت ہو سکتا ہے، بادام کھانا ایسے نوجوان اور جوان افراد کے گلوکوز میٹابولزم کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرسکتا ہے جو پری ڈائیبیٹس کے شکار ہوں اور اس سے لاعلم ہوں۔

رات بھر بھیگے ہوئے بادام کھانے کے حیرت انگیز نتائج

غیر ملکی جریدے فرنٹیئر ان نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بادام کھانے والے افراد میں کولیسٹرول کی سطح میں بھی نمایاں کمی آتی ہے جبکہ فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح مستحکم رہتی ہے اور یوں ایسے افراد میں امراضِ قلب کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔
باداموں میں میگنیشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو ذیابیطس کا خطرہ کم کرنے کے لئے مددگار ہوتا ہے، تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ رات بھگوئے ہوئے بادام صبح نہار منہ کھانے والے افراد میں خالی پیٹ بلڈ گلوکوز لیول نمایاں حد تک بہتر ہوا جس سے ذیابطیس ٹائپ ٹو کا خطرہ بھی کم ہو گیا۔
بادام توانائی فراہم کرنے کا موثر ترین ذریعہ ہیں، یہ جسم میں حرارت فراہم کرتے ہیں جس سے جسم چست و توانا رہتا ہے، کاموں کے درمیان سستی و کاہلی محسوس نہیں ہوتی اور یوں جب انسان ہر کام میں ایکٹو ہوتا ہے تو کئی قسم کی بیماریوں سے بھی دور ہو جاتا ہے۔

محقیقین کیا کہتے ہیں؟

محققین کے مطابق نہار منہ رات بھر بھگوئے ہوئے بادام کھانا ذیابطیس کا شکار یا پری ڈائیبیٹکس افراد کے لئے بےحد فائدے مند ثابت ہو سکتا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ 8 بھیگے ہوئے بادام کھانا بے حد مفید ہے نہار منہ صبح 4 بادام اور رات سونے سے پہلے 4 بادام لازمی کھانے چاہیئے اس سے ذیابطیس امراضِ قلب، کولیسٹرول اور دیگر کئی مسائل کا خاتمہ ممکن ہے۔

(نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کی بنیاد پر تحریر کیا گیا ہے۔ طبی مشاورت کے لیے اپنے معالج سے مشورہ کریں۔)

کیٹاگری میں : صحت

Leave a Reply