(ویب ڈیسک): ملک بھر میں عیدالاضحیٰ سے قبل ایک بار پھر کورونا کیسز میں اضافہ ہونے لگا 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1980 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 47 ہزار 472 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1980 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 978,847 ہوگئی ہے جن میں سے 915,343 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 24 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 642 ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 4.17 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔
