کیا جانوروں کو بھی کرونا سے خطرہ ہے؟؟؟ 1

کیا جانوروں کو بھی کرونا سے خطرہ ہے؟؟؟

(ویب ڈیسک): امریکا بھر میں اب بالخصوص جانوروں کو کورونا سےبچانے والی ویکسین کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس ضمن میں ڈینور کے مشہور چڑیا گھر کے بعض جانوروں کو ویکسین لگائی جائے گی۔
تاہم ڈینور چڑیا گھر کے ماہرین نے کہا ہے کہ وہ ابھی غور کر رہے ہیں کہ کن جانوروں کو پہلے کووڈ 19 ویکسین لگائی جائے۔ اس ضمن میں جانوروں کی ویکسین بنانے والی ایک کمپنی زوایٹس سے گفتگو بھی جاری ہے۔ چڑیا گھر سے وابستہ ڈاکٹر اسکاٹ لارسن کہتے ہیں کہ اگرچہ جانوروں کو اس وبا سے بچانا ضروری ہے تاہم پہلے مرحلے پر بوزنو(پرائمیٹس) اور گوشت خور جانوروں کو ویکسین دی جائے گی۔
واضح رہےکہ انسانوں کے لیے تجویز کردہ ویکسین جانوروں کو نہیں دی جاسکتی۔ لیکن ضروری ہے کہ گوریلا، ٹائیگر، اود بلاؤ اور دیگر جاندار کورونا سے متاثرہوسکتےہیں لیکن دوسرے جانور بھی ہیں جنہیں کووڈ 19 ویکسین دینے کی ضرورت ہے۔ تاہم جانوروں کے طبی ماہرین کا اصرار ہے کہ گھریلو پالتو جانور مثلاً کتے اور بلیوں کا کووڈ 19 سے متاثر ہونے کا خدشہ بہت کم ہے۔
تین روز قبل آکلینڈ سے خبرآئی تھی کہ وہاں کے تمام چڑیاگھروں میں ٹائیگر، بھالو اور دیگر جانداروں کو بھی کووڈ 19 ویکسین لگائی جائے گی۔ امریکی محکمہ زراعت کی منظوری سے دی جانے والی یہ ویکسین اپنی نوعیت میں تجرباتی ہے اور دیگر جانداروں کے علاوہ خنزیروں، بندروں، چمپانزی اور دیگر جانداروں میں بھی لگائی جائے گی۔

Leave a Reply