ان سفید موتی جیسے دانوں میں چھپے ہیں صحت کے خزانے۔۔۔۔ 1

ان سفید موتی جیسے دانوں میں چھپے ہیں صحت کے خزانے۔۔۔۔

(ویب ڈیسک): ساگو دانہ گلوٹین فری ہوتا ہے اور یہ آپ کے لئے اتنا مفید ہے کہ آپ کو روزانہ کی بنیاد پر اسے اپنی غذا کا حصہ بنا لینا چاہیئے اور اگر اب تک آپ اس کے فوائد سے واقف نہیں تھے تو آج ہم آپ کو اس کے حیرت انگیز فوائد اور استعمال بتائیں گے، جس کے بعد آپ بھی اسے اپنی غذا میں شامل کرنے پر مجبور ہو جائیں گے تو چلیں پھر شروع کرتے ہیں۔

ساگود دانے میں چھپے فوائد

• ایسے لوگوں کے لئے ساگود دانہ بہترین ہے جن کے گھٹنوں میں تکلیف اور چلنے پھرنے اور بیٹھنے میں گھٹنوں سے آواز آتی ہے۔
• ایسے لوگوں کے لئے اس کا طریقہ استعمال یہ ہے کہ ساگود دانے کو پیس کر اس کا پاؤڈر بنانا ہے اور اس کا ایک چمچ نیم گرم دودھ میں ڈال کر سبح نہار منہ تین ماہ تک پیئیں گھٹنے کے مسائل ختم ہو جائیں گے۔
• بچوں کی ذہنی نشوونما ساگود دانے کے زریعے بے حد ضروری ہے بچوں کو اس کی کھیر بنا کر دیں دودھ میں پکا کر شہد ملا کر اور ساتھ کاجو یا بادام اور پستہ ملا کر یہ بچوں کو کھلائیں۔
• ایک گرین ٹی کا پیکٹ لیں اسے کھول کر پیالے میں نکالیں اور اسے اچھی طرح ہاتھ سے مسل لیں، اب اس میں ایک چمچ پسا ہوا ساگو دانہ لیں اور اسے ایک کپ نیم گرم پانی میں ڈال کر مکس کریں، اب اس کو چھان کر اس کا صرف پانی گرین ٹی میں شامل کریں اس میں ایک چمچ جیلی پاؤڈر شامل کریں یہ ماسک کی شکل اختیار کر جائے گا، اسے چہرے پر لگا لیں اور کچھ دیر بعد چہرہ دھو لیں۔
• یہ ماسک آپ کی اسکن کو ایکسفولیٹ کرے گا آپ کے چہرے کو صاف شفاف بنائے گا اور ارجنٹ فیشل کے طور پر کام کرے گا۔
• ساگو دانے کو دودھ میں پکا کر روزانہ استعمال کرنے سے ہڈیاں مضبوط ہوں گی دماغ تیز ہوگا جسم تندرست ہوگا اور آپ صحت مند رہیں گے اس لیے روزانہ دودھ میں ساگود دانہ پکا کر استعمال کریں۔

(نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کی بنیاد پر تحریر کیا گیا ہے۔ طبی مشاورت کی صورت میں اپنے معالج سے رجوع کریں)

کیٹاگری میں : صحت

Leave a Reply