بلڈ پریشر ایک خاموش قاتل ہے، لیکن ۔۔۔۔۔۔۔ 1

بلڈ پریشر ایک خاموش قاتل ہے، لیکن ۔۔۔۔۔۔۔

(ویب ڈیسک): بلڈپریشر ایک خاموش قاتل ہوتا ہے۔ بروقت تشخیص نہ ہونے کی صورت میں صحت برباد کردیتا ہے۔ بلڈپریشر دور حاضرکا موذی مرض قرار دیا جاتا ہے، جو دراصل جدید تہذیب کی پیداوار ہے۔ سبزیوں او ر پھلو ں کا استعمال کم کردینے کی وجہ سے جسم میں کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ اس کا اصل سبب ہوتا ہے۔ِ
ترش پھل، لیموں، املی، آلوبخارے، اناردانہ، کینو، مالٹے، چکوترے اور بغیر بالائی کا دہی کھاتے رہنے سے اس مرض کے لاحق ہونے کے خطرات کم رہتے ہیں۔اسی طرح آملے کے مربے کا استعمال بھی بہت مفید رہتا ہے۔
بلڈ پریشر دور حاضرکا مرض اس لیے بھی بن گیا ہے کہ آج کے انسان نے کھیل اور ورزش ترک کردی ہے۔ مزیدار چٹ پٹی غذائیں اسے دھیرے دھیرے موٹا کرتی ہیں۔ ان غذاؤں کے فاضل حرارے جسم میں چربی کی شکل میں جمع ہو کر رگوں کو تنگ کردیتی ہیں۔
دن میں ایک مرتبہ ایک کھیرا، ایک ٹماٹر، ایک پیاز کا کچومر اور لیموں کاچھڑک کر ضرور کھائیں۔
اسی طرح آلوبخارے، املی، انار دانے اور پودینے کی چٹنی کا استعمال بھی کرتے رہیں اسی میں لہسن بھی ملا لینا چاہیے۔

(نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کی بنیاد پر تحریر کیا گیا ہے۔ طبی مشاورت کے لیے اپنے معالج سے رجوع کریں)

کیٹاگری میں : صحت

Leave a Reply