لیموں کے چھلکے ہماری صحت کو۔۔۔۔۔۔۔۔ 1

لیموں کے چھلکے ہماری صحت کو۔۔۔۔۔۔۔۔

(ویب ڈیسک): لیموں تو کھانوں میں استعمال ہوتا ہی ہے یہ کھانے کو خوش ذائقہ اور خوشبو دار بناتا ہے۔ ساتھ ہی اس کے صحت کے حوالے سے بھی بے شمار فوائد ہیں، لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ لیموں کے بجائے لیموں کا چھلکا کھانوں مں ڈالنے سے کیا ہوتا ہے؟
نہیں! تو چلیں آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ لیموں کا چھلکا آپ کے جسم میں کونسی حیرت انگیز تبدیلیاں پیدا کر سکتا ہے جن کو دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

لیموں کے چھلکوں کے فوائد:

ہڈیوں کی صحت:

لیموں کے ساتھ اس کے چھلکوں میں بھی وٹامن سی اور کیلشیم کی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے، اس لئے کا کھانوں میں استعمال ہماری ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے، ساتھ ہی لیموں کے چھلکوں کا استعمال ہمیں ہڈیوں کی بہت سی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔

آنکھوں کی صحت:

لیموں کے چھلکوں میں کیروٹینائیڈ کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے اور یہ آنکھوں کی صحت کے لئے بے حد مفید ہے، اس سے آنکھوں میں انفیکشن نہیں ہوتا اور آنکھیں صحت مند رہتی ہیں۔

دل کی صحت:

لیموں کے چھلکے میگنیشیم، پوٹاشیم اور کیلشیم سے مالامال ہوتے ہیں اور ان کی وجہ سے دل کی شریانوں کی اوپری سطح پُرسکون رہتی ہے جس کی وجہ سے بلڈ پریشر بھی کنٹرول میں رہتا ہے، اس طرح یہ دل کی صحت کا بھی محافظ ہے۔

کینسر سے بچائے:

لیموں میں موجود غذائی اجزاء مختلف قسم کے کینسر سے بچاؤ کے لئے مفید ہیں، یہ کینسر کے جراثیم کو پیدا ہونے اور پھیلنے سے روکتا ہے۔

وزن کم کرے:

لیموں کے چھلکے کا استعمال وزن کم کرنے کے لئے بھی بے حد مفید ہے، لیموں کے چھلکوں میں موجود غذائی اجزاء وزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

لیموں کے چھلکوں کا کھانے میں استعمال کا طریقہ:

لیموں کے چھلکوں چونکہ موٹے اور تھوڑے سخت ہوتے ہیں اس لئے ثابت انہیں کھانوں میں استعمال نہیں کیا جا سکتا، اس لئے لمیوں کو پہلے فریز کر لیں جب یہ جم جائے تو اس کے چھلکے کو باریک باریک کدوکش (گریٹ) کر لیں، اب ان باریک چھلکوں کو فریزر میں رکھیں اور ہر کھانے اور مشروب میں اوپر سے چھڑک کر استعمال کریں۔

(نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کی بنیاد پر تحریر کیا گیا ہے۔ طبی مشاورت کے لیے اپنے معالج سے مشورہ کریں۔)

کیٹاگری میں : صحت

Leave a Reply