گوار کی پھلی ضرور کھائیں کیونکہ۔۔۔۔۔ 1

گوار کی پھلی ضرور کھائیں کیونکہ۔۔۔۔۔

(ویب ڈیسک): پاکستان سمیت کئی ایشائی ممالک میں گوار کی پھلی کاشت کی جاتی ہے، اس کے استعمال کے بے شمار فوائد ہیں اور اس پھلی کا استعمال صحت کے لئے مفید ہے، پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کے لوگ گوار کی پھلی کا استعمال پسند کرتے ہیں اور اسے شوق سے کھاتے ہیں۔
گوار کی پھلی کا استعمال ہماری صحت کے لئے کیسا ہے اور اس سے ہمیں کتنے فوائد ہیں یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے، تاکہ آپ بھی اس پھلی کا استعمال شروع کر دیں اور اس کی غذائیت سے بھرپور فائدہ اُٹھا سکیں۔

گوار کی پھلی کھانا کیسا ہے؟

ماہرین کے مطابق گوار کی پھلی کا استعمال ہمارے لئے بےحد فائدے مند ہے، یہ سبزی فائبر سے مالامال ہوتی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ تمام ہری رنگت والی سبزیاں انسانی صحت کے لئے فائدے مند ہیں، کیونکہ یہ معدے کے مسائل کا آسان علاج ہوتی ہیں، اس ہی لئے گوار کی پھلی کے استعمال سے بھی معدے سے جُڑے تمام مسائل کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔
گرمیوں میں اس پھلی کا استعمال راحت بخش ہے، کیا پکانا ہے جب کچھ سمجھ نہ آئے تو چاولوں کے ساتھ گوار کی پھلی بنائیں یا پھر بھُنی ہوئی سبزی کی طرح اسے بنائیں، اس کو کھانے سے آپ بہت سی خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں جیسے کہ یہ ہمارے جسم کی شریانوں کو تنگ ہونے سے بچاتی ہے، دل کی متعدد شکایتوں کو دور کرتی ہے، اور شوگر کے مریضوں کے لئے اس کا استعمال بے حد مفید ہے۔

گوار کی پھلی کا استعمال

گوار کی پھلی کے استعمال سے قبل اسے ابال کر پانی نکال لیا جاتا ہے تاکہ اس پھلی کی سختی اور پھیکے ذائقے میں کمی لائی جا سکے، اسے اُبال کر بطورِ سلاد بھی استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ یہ معدے کے مسائل کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ وزن کم کرنے کے لئے بھی بےحد مفید ہے۔
یہی نہیں بلکہ اس کا استعمال زمین کو زرخیز کرنے کے لئے بھی کیا جاتا ہے اور جانوروں کے چارے میں بھی اسے اکثر و بیشتر استعمال کیا جاتا ہے تاکہ ان کی بھی صحت بہتر ہو سکے، تو بس پھر آج سے اس کا استعمال شروع کر دیں اور بھرپور فوائد اُٹھائیں۔

کیٹاگری میں : صحت

Leave a Reply