تاجر برادری نے مون مارکیٹ مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا۔۔۔۔ 1

تاجر برادری نے مون مارکیٹ مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا۔۔۔۔

(ویب ڈیسک): سی ای او رحیم سٹور رانا اختر محمود کے انتقال پر مون مارکیٹ کی تاجر برادری کا سوگ کا اعلان، پیر کے روز مارکیٹ مکمل طور پر بند رکھی جائے گی۔
سیاسی و سماجی شخصیت رانا اختر محمود کورونا وائرس کے باعث ہفتہ کی شب انتقال کر گئے تھے، وہ چند روز سے کورونا کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے، ان کی نماز جنازہ پیر کی سہ پہر 86 کالج بلاک مین گراؤنڈ سائنس کالج اقبال ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔ اتوار کے دن ان کی رہائش گاہ علامہ اقبال ٹاؤن میں رانا اختر محمود کی وفات پر اظہار افسوس کےلئے تعزیت اور افسوس کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا۔مسلم لیگ ن کےسینئر رہنما خواجہ سعدرفیق بھی رانا اختر محمود کے انتقال پر اظہار افسوس کے لئے ان کی رہائش گاہ پہنچے۔ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ ہمیشہ خدمت خلق میں مصروف رہتے اور خصوصا غریبوں کی خاموشی سے مدد کرتے جبکہ دعاگو ہیں کہ رانا اختر محمود کو جنت الفردوس میں اعلی مقام ملے۔
رانا اختر محمود کی تاجر برادری کے لئے خدمات کے پیش نظر مون مارکیٹ کی تاجر برادری نے سوگ کا اعلان کرتے ہوئے پیر کے روز مون مارکیٹ کو مکمل بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ مون مارکیٹ یونین کے رہنما ملک ادریس کا کہنا ہے کہ رانا اختر محمود مون مارکیٹ اور اقبال ٹاؤن کی ہر دل عزیز شخصیت تھے، ان کے انتقال پر مون مارکیٹ کی تاجر برادری نے متفقہ طور پر کاروبار بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں 29 افراد مہلک وائرس کی زد میں آ کر جاں بحق ہوئے۔ 1408 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ شہر میں کورونا وائرس سے 29 ہلاکتوں میں سے 14 میو ہسپتال، 6 جناح ہسپتال، 4 جنرل ہسپتال، 3 پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنز ، ایک فرد ڈاکٹرز ہسپتال اور ایک نیشنل ہسپتال میں جاں بحق ہوا۔ اس وقت 1 ہزار186 کورونا سے متاثر افراد سرکاری و نجی ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

Leave a Reply