جانیے ایسے قدرتی اجزاء جو آپ کو گردے کی پتھری سے دور رکھ سکتے ہیں 1

جانیے ایسے قدرتی اجزاء جو آپ کو گردے کی پتھری سے دور رکھ سکتے ہیں

(ویب ڈیسک): کمر کے درد کے برعکس، جو عام طور پر کمر کی پیٹھ میں ہوتا ہے، گردے میں درد زیادہ گہرا ہوتا ہے اور کمر کے اوپر ہوتا ہے۔ گردے ریڑھ کی ہڈی کے دونوں اطراف پسلی کے نیچے پائے جاتے ہیں۔ گردوں سے درد اطراف میں ، یا درمیان سے اوپر کی پیٹھ تک (زیادہ تر اکثر پسلیوں کے نیچے ، ریڑھ کی ہڈی کے دائیں یا بائیں طرف) محسوس ہوتا ہے۔ یہ درد زیادہ تر گردے میں پتھری کے باعث ہوتا ہے۔
آج ہم جانتے ہیں کہ کون سی ایسی غذائیں ہیں جن کی بدولت ہم گردے کی پتھری کی تکلیف سے بچ سکتے ہیں۔

انگور کا استعمال :

پتھری سے چھٹکارا دالانے میں انگور اہم کردار ادا کرتا ہے انگور قدرتی طو ر پر پیشاب آوری کا کام کرتا ہے کیونکہ ان میں پوٹاشیم ، نمک اور پانی بھرپور ہوتا ہے انگور میں البومن اور سوڈیم کلورائڈ بہت ہی کم قمدار میں ہوتے ہیں جن کی وجہ سے انہیں گردے کی پتھری کے علاج کے لیے اچھا سمجھا جاتا ہے

کریلے کو دوا سمجھ کر کھائیں :

کریلا بہت کڑوا ہوتا ہے اور عام طور پر لوگ اسے کم ہی پسند کرتے ہیں لیکن گردے کی پتھری کے مریضوں کے لئے یہ علاج کی طرح ہے کریلے میں میگنیشیم اور فاسفورس نامی عنصر ہیں جو پتھری کو بننے سے روکتے ہیں اس لیے گردے کی پتھری کا مسئلہ ہونے پر کریلا کا استعمال کرنا چاہیے ۔

کیلے کھائیں :

پتھری کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے کیلے کا استعمال کرنا چاہیے اس میں وٹامن بی ٹو ہوتا ہے وٹامن بی آکسی لیٹ کرسٹلز کو بننے سے روکتا ہے ، اس کے علاوہ وٹامن بی ٹو اور وٹامن بی دیگر وٹامن کے ساتھ مل کر پتھری کے علاج میں کافی مددگار ہوتا ہے ۔

لیموں کا رس :

زیتون کے تیل کے ساتھ لیموں کا رس ملا کر استعمال کرنے سے پتھری میں فائدہ ہوتا ہے ۔

بتھوے کا ساگ :

گردے کی پتھری کو نکالنے میں بتھوے کا ساگ بہت کارگر سمجھا جاتا ہے اس کے لئے نصف کلو بتھوے کے سات کو اُبال کر چھان لیں اب اسی پانی میں ذرا سی کالی مرچ ، زیرہ اور ہلکا سا نمک مکس کرکے دن میں چار بار پی لیں ، گردے کی پتھری نکلنے میں افاقہ ہوگا۔

اجوائن سے فائدہ :

اجوائن گردے کے لئے ٹانک کے طور پر کام کرتا ہے ۔
گردے میں پتھری کی تشکیل کو روکنے کے لئے اجوائن کا استعمال مصالحے کے طور پر یا چائے میں باقاعدگی سے کیا جا سکتا ہے ۔
اس کے پتوں کی چائے پینے سے گردے کی پتھری سے نجات ملتی ہے ۔

انار کا رس :

انار کے بیج اور رس میں کھٹاس اور کسیلی خصوصیات کی وجہ اس کو گردے کی پتھری کے لئے قدرتی علاج سمجھا جاتا ہے

پیاز کا رس :

نہار منہ پیاز کا رس باقاعدہ پینے سے گردے کی پتھری چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں ہو کر نکل جاتی ہے ۔

(نوٹ: یہ مضمون عام معلومات پر تحریر کیا گیا ہے۔ طبی مشاورت کے لیے اپنے معالج سے رجوع کریں۔)

کیٹاگری میں : صحت

Leave a Reply