مونگ پھلی کا مکھن وزن بڑھاتا نہیں بلکہ آپ کی صحت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جانئے کیسے؟ 1

مونگ پھلی کا مکھن وزن بڑھاتا نہیں بلکہ آپ کی صحت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جانئے کیسے؟

(ویب ڈیسک): مکھن کے حوالے سے یہ بات کہی جاتی ہے کہ یہ وزن میں اضافہ کر دیتا ہے اور جسم میں کولیسٹرول کو بڑھانے کا کام رکتا ہے۔ مگر کچھ مکھن ایسے بھی ہیں جو آپ کی صحت کے بڑے مسائل حل کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔ آپ نے مونگ پھلیاں تو بہت کھائی ہوں گی مگر پینٹ بٹر (مونگ پھلی ) کا مکھن شاید استعمال نہ کیا ہو کیونکہ یہ ذرا مہنگا ہوتا ہے۔ بہر حال لوگ اس کو اس لئے بھی استعمال نہیں کرتے کیونکہ ہمیں اس کے فائدے نہیں معلوم اور جس چیز میں فائدہ نظر نہ آئے ہم اس کو استعمال نہیں کرتے۔
لیکن پینٹ بٹر صرف ذائقہ دار ہی نہیں بلکہ اس میں ہماری صحت کے لیے کئی دراز پوشیدہ ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ ہم پینٹ سے کس طرح فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

فوائد:

اس مکھن میں تانبا، سیلینیم، زنک، لوہا، کیلشیم، فاسفورس، سوڈیم، میگنیشیم ، پوٹاشیم، اور مینگنیز سمیت وٹامنز: بی 1 ، بی 2 ، بی 5 ، بی 9 ، پی پی ، ای ، کے ، ڈی اور کیولریز پائی جاتی ہیں۔ جو اس کو ہمارے لئے فائدہ مند بناتی ہیں۔

• اس مکھن کو کھانے سے وزن نہیں بڑھتا ہے کیونکہ اس میں کم کیلوریز اور زنک پایا جاتا ہے جو کولیسٹرول کو کم کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔

• گردے میں پتھری کے مسئلے کو ختم کرنے میں یہ مکھن آپ کی مدد کرتا ہے اور یورین کے ذریعے پتری کو جسم سے خارج کر دیتا ہے۔

• دل کے امراض کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے کوینکہ اس میں ایل ڈی ایل مرکبات بھی پائے جاتے ہیں جو کہ آپ کے دل کو صحت مند رکھنے میں مدد یتے ہیں۔

• کینسر اور فالج جیسے بڑے مرض میں یہ دوائی کا کام کرتا ہے۔ یونیورسٹی آف میڈیسن البانی کے مطابق: ” پینٹ بٹر کینسر اور فالج کے مرض میں مداخلت پیدا کرنے کا کام کرتا ہے جس سے جسم کو توانائی بھی ملتی ہے اور مہلک امراض میں فائدہ بھی ”۔

• الزائمر اور دماغی مسائل کو کنٹرول کرنے کے لئے اس مکھن میں نائسن اور وٹامن بی-3 موجود ہیں جو حافظہ بڑھانے کا بھی کام کرتے ہیں۔

(نوٹ: یہ مضمون عام معلومات پر تحریر کیا گیا ہے۔ طبی مشاورت کے لیے اپنے معالج سے رجوع کریں۔)

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں