پیٹرول کی قیمتوں کا اضافہ لیکن کتنا؟؟؟؟ 1

پیٹرول کی قیمتوں کا اضافہ لیکن کتنا؟؟؟؟

(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2.70 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل میں 2.88 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.54 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3.00 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔
یاد رہے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی تھی جس میں پیٹرول 12 روپے اور ڈیزل 10 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کی سمری 30 روپے فی لیٹر لیوی کی بنیاد پر تیار کی، اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر لیوی 21 روپے 56 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل پر 23 روپے 9 پیسے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں