(ویب ڈیسک): دن بھر کام کاج کریں یا نہ کریں کچھ لوگوں کو ہمیشہ ہی سستی اور تھکاوٹ رہتی ہے اور کچھ ایسے بھی ہیں جن کو مستقل جسم میں درد کی شکایت رہتی ہے جبکہ وہ کوئی محنت یا مشقت والا کام بھی نہیں کرتے۔ عموماً آج کل کے بچے اور بُزرگوں کے ساتھ اس قسم کے مسائل زیادہ رہتے ہیں اور بات اگر خواتین کی کریں تو یہ گھر میں ہوں یا آفس میں ان کو جسمانی دردوں کی شکایت سب سے زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ہم لوگ متواتر اور متوازن غذاؤں کا استعمال نہیں کرتے اور پھر گولیوں دوائیوں پر گزارا کرتے ہیں جبکہ ایک صحت مند زندگی کی ضمانت کا دارومدار اس کے کھانے پینے پر ہے۔ آج کے-فوڈ میں جانیئے 10 ایسی غذائیں جو آپ کو طاقت دیں اور جسم کو بنائیں مضبوط جن کا کوئی سائیڈ افیکٹ بھی نہیں ہے۔
غذائیں:
٭ کیلے:
کیلے میں وٹامن اے، وٹامن بی، وٹامن سی، وٹامن ڈی، وٹامن ای، سلفر، کیلشیم اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے اس لئے یہ ہڈیوں، دانتوں اور بالوں کے لیے انتہائی مفید ہے اس میں آئیوڈین، پروٹین، نشاستہ، فولاد اور شوگر بھی موجود ہوتی ہے اس لئے یہ جسم میں خون پیدا کرتا ہے اور جسم کو طاقت دیتا ہے۔ کیلے میں نائٹروجن کی مقدار موجود ہونے کی وجہ سے یہ جسم کو مضبوط بناتا ہے ۔
٭ شکر قندی:
اس میں شکر، سوڈیم، کیلشیم، فولاد، پوٹاشیم، فائبر، وٹامن اے، بی، سی اور ای پائے جاتے ہیں۔ یہ جسم کو انرجی دینے میں بہت اہم ہے اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ یہ ریشہ دار پھل ہے اور آنتوں میں موجود اضافی کھانے کے اجزاء کو جلد از جلد خارج کرکے انرجی بوسٹ کرنے میں مدد دیتا ہے۔
٭ کافی:
کافی میں موجود میگنیشیم اور پوٹاشیم سمیت کیفین اور ایکٹوو انزائمز آپ کو نہ صرف طاقت دیتے ہیں بلکہ جسم کی سستی و کاہلی کو بھی دور کرتے ہیں اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ کافی کے ذریعے ہی جسم کو سستی سے بچائیں تو اس میں چینی کا استعمال کم کریں اور مزے سے پیئیں۔
٭ انڈے:
انڈوں میں پروٹین اور کیلشئیم کی بھرپور مقدار جسم کو سب سے جلدی طاقت دیتی ہے اس لئے ناشتے میں ابلے ہوئے انڈوں کا استعمال لازمی کریں ۔
٭ سیب:
سیب میں کیلوریز، کاربوہائیڈریٹ، صفر فیصد چربی، پروٹین اور فائبر ہوتا ہے جس کو دن میں ایک مرتبہ کھانے سے انرجی انزائمز ایکٹوو ہوتے ہیں اور اگر آپ اس کو روزانہ کھانا عادت بنا لیں تو آپ کو سستی کبھی نہیں آئے گی۔
٭ پانی:
پانی ہماری زندگی میں سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے اور اس میں موجود میگنیشئیم اور ہائیڈروجینک اجزات ہمیں طاقت دینے کا کام کرت ہیں اس لئے جب بھی آپ کو سستی محسوس ہو تھوڑا سا پانی بھی لازمی پیئیں۔
٭ جو کا دلیہ:
جو کا دلیہ بہت طاقتور ہوتا ہے اس لئے جسم کو بھی مضبوط بنانے میں بڑا اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس میں موجود میگیشیئم اور فولاد آپ کو تھکاوٹ سے بچاتی ہیں۔
٭ دہی:
دہی اینٹی بیکٹریل ہے اس میں موجود وٹامن ڈی آپ کی ہڈیوں کو بھی مضبوط بناتا ہے ساتھ ہی جسم کو انرجی بھی دیتی ہے۔
٭ کینو:
کینو میں موجود وٹامن سی بڑی مقدار میں جسم کو سستی اور تھکاوٹ سے بچاتے ہیں اور آپ کو شاید معلوم نہ ہو یہ کمر کے درد کو ختم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے تو موسم کا فائدہ اٹھائیں اور کینو بے شمار کھائیں۔
٭ السی کے بیج:
السی کے بیج میں موجود آرسینک اور ایسکوربک ایسڈ جیسی صلاحیتوں کا استعمال کریں اور روزانہ ایک چمچ السی کے بیج کو نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں یہ جسم کے ڈھیلے پن کو ختم کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔
“سارا دن کی انرجی کو کریں بحال ۔۔۔۔ جانئے ایسی غذائیں جو آپ کے جسم کو مضبوط کرتی ہیں” ایک تبصرہ