2021 خوشیوں سے بھرا سال۔۔۔۔۔۔ عثمان بزدار کا بڑا اعلان 1

2021 خوشیوں سے بھرا سال۔۔۔۔۔۔ عثمان بزدار کا بڑا اعلان

(ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ نیا سال 2021 اہل پنجاب کے لئے خوشخبریوں کا سال ثابت ہوگا، لاہورسمیت پنجاب کے تمام شہروں کی یکساں ترقی کے وژن پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے تمام شہروں کی یکساں ترقی کے ویژن پر تیزی سے کام جاری ہے، ماضی میں نظر انداز کئے گئے علاقوں کو دوسرے شہروں کے برابر لانا چاہتے ہیں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود لاہور کی آبادی کا بہت بڑا حصہ ترقی کے ثمرات سے محروم رہ گیا، حقیقی مسائل کا تعین کئے بغیر سرکاری فنڈ خرچ کرنا قومی وسائل کے ضیاع کے مترادف ہے۔
دوسری جانب اپنے ٹویٹ میں سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے ‏کورونا کی وجہ سے 25 سروسز پر ٹیکس کم کئے گئے تھے اس کے باوجود پنجاب ریونیو اتھارٹی نے 42 فیصد زیادہ ٹیکسز جمع کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جولائی تا دسمبر 2020 میں 74 ارب روپے کے ٹیکسز جمع کیے گئے، کورونا کی وجہ سے 25 سروسز پر ٹیکس ریٹ 16 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کیا گیا تھا، یہ کامیابی ہماری ٹیم کی انتھک محنت اور آٹومیشن کے وژن پر عملدرآمد کا ثمر ہے۔

Leave a Reply