رحیم یار خان میں تیز بارش، جلسہ گاہ میں پانی ہی پانی،جلسہ ملتوی ہونے کا امکان 1

رحیم یار خان میں تیز بارش، جلسہ گاہ میں پانی ہی پانی،جلسہ ملتوی ہونے کا امکان

رحیم یار خان:رحیم یار خان میں بلاول بھٹو کی آمد سے قبل ہی تیز بارش کے باعث جلسہ گاہ پانی سے بھر گیا، ٹینٹ کرسیوں سمیت تمام انتظامات پر پانی پھر گیا، تیز بارش تمام تر تیاریاں بہا کر لے گئی۔رحیم یار خان میں پیپلز پارٹی کی ضلعی قیادت کی جانب سے کئے جانے والے جلسے میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آج رحیم یار خان آمد سے قبل ہی تیز بارش ہوگئی جس کے باعث جلسہ گاہ میں پانی بھر گیا، ٹینٹ کرسیاں شامیانے سب بھیگ گئے، تاحال جلسے کی تیاریوں پر پانی پھر گیا۔ابھی کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے کارکنان بلاول کی آمد سے قبل دوبارہ جلسہ گاہ میں تیاریاں مکمل کرلیں گے، بعض ذرائع کے مطابق ممکن صورتحال کے پیش نظر بلاول بھٹو کا جلسہ ملتوی بھی کیا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply