سرگودھا:ریجنل منیجر سوئی گیس عمرحیات نے کہا ہے کہ ریجن بھر میں 17ہزار گیس میٹر ز لگانے کاہدف ہے جس میں سے 9ہزار میٹرز کی تنصیب مکمل ہوچکی ہے ، ایک لاکھ25ہزار ڈیمانڈ نوٹسز زیر التواء ہیں، عوام کیلئے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں، ہر شخص مجھے بلا روک ٹوک مل سکتا ہے ، ٹاؤٹ مافیا کا داخلہ بند کرکے سائلین کو لٹنے سے بچا یا ہے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے سرگودھا پریس کلب میں میٹ دی پریس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مجھ سے قبل جوکچھ اگر غلط اور غیرقانونی کام ہوئے ہیں تو اس کا میں ذمہ دار نہیں ہوں، ریجن بھر میں غیر قانونی کنکشن کیخلاف بلاامتیاز آپریشن جاری ہے جس سے محکمہ کو کروڑوں روپے کافائدہ پہنچا ہے ، انہوں نے بتایا کہ کسی بھی غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ سوسائٹی کو گیس کنکشن دینے کاتاثر بے بنیاد ہے ،سیاسی مداخلت کوبالائے طاق رکھ کر لوگوں کے مسائل کو حل کیا جارہا ہے کسی نادھندہ کاکنکشن بحال نہیں رکھیں گے انہوں نے کہا کہ آپ جس بھی کالونی میں پلاٹ یا مکان خریدیں پہلے تسلی کرلیا کریں کہ وہ سوسائٹی رجسٹرڈ بھی ہے کہ نہیں تاکہ آپ کو گیس کنکشن کے حصول میں کوئی پریشانی نہ اٹھا نا پڑے ۔
