یمن میں بارودی سرنگ دھماکے میں 9 سالہ بچہ جاں بحق، 2 زخمی 1

یمن میں بارودی سرنگ دھماکے میں 9 سالہ بچہ جاں بحق، 2 زخمی

 صنعا: 

جنگ زدہ یمن کے دارالحکومت کے مشرقی علاقے میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک 9 سالہ بچہ جاں بحق اور اس کی بہن اور بھائی زخمی ہو گئے۔

 یمن کے دارالحکومت صنعا کے علاقے ربیع یام میں بچے بکریاں چرا تھے کہ اچانک زوردار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 9 سالہ مارش ربیع موقع پر ہی دم توڑ گیا، دھماکے کی زد میں آکر اس کا 7 سالہ بھائی ھمام اور 6 سالہ بہن صنع اللہ بھی زخمی ہوگئی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا بارودی سرنگ پھٹنے کے باعث ہوا، یہ بارودی سرنگیں حوثی باغیوں نے زیر زمین بچھائی تھیں تاکہ یمن کی اتحادی افواج کو نشانہ بنایا جا سکے۔ باغی جنگجوؤں نے اس علاقے میں ہزاروں بارودی سرنگیں اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات زیر زمین نصب کر رکھے ہیں۔

واضح رہے کہ یمن میں دارالحکومت صنعا کے اکثر علاقوں پر حوثی باغیوں کا قبضہ ہے جب کہ سعودی عرب کی سربراہی میں عسکری اتحاد کی افواج صنعا سے باغیوں کا قبضہ چھڑوانے کے لیے پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے تاہم اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں زیادہ تر جانی اور مالی نقصان شہریوں کا ہوا ہے۔

 
 
 

Leave a Reply