(ویب ڈیسک): اداکار و ہدایتکار یاسر نواز نے نے کرونا سے صحت یاب ہونے کے بعد اپنا پلازمہ عطیہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکار یاسر نواز اور ان کی اہلیہ ندا یاسر بھی گزشتہ دنوں کرونا کا شکار ہوئے تھے۔ اس وباء سے صحتیابی کے بعد یاسر نواز نے DOW university of health sciences میں اپنا پلازمہ عطیہ کر دیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ جو اس وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں وہ اپنا پلازمہ اپنے دوسرے بیمار بھائیوں کو ضرور عطیہ کریں کیونکہ یہ ایک ثواب اور نیکی کا کام ہے۔
#YasirNawaz and #NidaYasir came today at the Dow to #Donate #plasma after being recovered from #Covid19. Here is what #Yasir has to say about Plasma Donation “Your plasma can save two more life, if you have recovered from Covid19, please donate your plasma and be a life saver”. pic.twitter.com/9Rww5Tj665
— Dow University of Health Sciences (@Dow_Uni) June 20, 2020