یاسر حسین اقرا عزیز کی غلامی کیلئے تیار 1

یاسر حسین اقرا عزیز کی غلامی کیلئے تیار

 کراچی: 

اداکار یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی اور اقرا عزیز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اقرا کی زندگی میں بادشاہ نہیں بلکہ غلام ہیں۔

اداکارہ اقرا عزیز نے چند روز قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ دلہن اوریاسر حسین دلہا بنے ہوئے نظر آرہے تھے۔ تاہم یہ ان کی حقیقی شادی کی ویڈیو نہیں تھی بلکہ ایک برائیڈل شوٹ کے لیے کیا گیا فوٹو شوٹ تھا اوراب یاسر حسین نے اسی فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اقرا عزیز دلہن اور یاسر حسین دلہا بن گئے

 

تصاویر کے ساتھ یاسر حسین نےنہایت دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے اقراعزیز کو ملکہ اور خود کو ان کا غلام قرار دیا۔ یاسر حسین نے لکھا ’’ایک ملکہ کی کہانی میں بادشاہ، بادشاہ نہیں غلام نہیں ہوتا ہے اور غلام حاضر ہے اقرا عزیز۔‘‘

اس خبرکوبھی پڑھیں: اقراعزیز یاسرحسین سے شادی کیلئے دن گننے لگیں

دلچسپ بات تو یہ ہے کہ اقراعزیز نے یاسر حسین کے تبصرے پر نہایت محبت بھرا جواب دیتے ہوئے لکھا ’’کاش میں لفظوں میں آپ سے جیت سکتی‘‘۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اقرا عزیز نے سوشل میڈیا پر اپنی اوریاسر کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ یاسر کے ساتھ شادی کرنے کے لیے دن گن رہی ہیں۔
 

Leave a Reply