ہو جائیں ہوشیار۔۔۔۔ واٹس ایپ پر اب آپ کا ڈیٹا محفوظ نہیں 1

ہو جائیں ہوشیار۔۔۔۔ واٹس ایپ پر اب آپ کا ڈیٹا محفوظ نہیں

(ویب ڈیسک): واٹس ایپ استعمال کرنے والے خبردار ہوجائیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی پرائیویسی پالیسی میں غیر معمولی تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔فروری سے واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کا فون ڈیٹا تھرڈ پارٹی بالخصوص فیس بُک سے شیئر کیا جائے گا۔واٹس ایپ کی نئی پالیسی میں اپنا نام، موبائل نمبر، تصاویر واٹس ایپ کو مہیا کرنا ہوں گے۔
واٹس ایپ کی جانب سے جو نئی اپ ڈیٹس کی گئی ہیں، ان میں مندرجہ ذیل باتیں شامل ہیں:

1. ایپ کس طرح کے ڈیٹا کو پراسیس کرے گی۔
2. کیسے فیس بک سروسز استعمال کرنے والے کاروباری
واٹس ایپ چیٹس کو اسٹور کرسکیں گے۔
3. واٹس ایپ فیس بک کی دیگر سروسز سے منسلک
ہو جائے گی۔

نئی پالیسی کے تحت یہ ایپ بیٹری لیول، سمندر کی مستنبوٹی، ایپ ورژن، انفارمیشن ، موبائل نیٹ ورک، فون نمبر موبائل آپریٹر ۔ آئی ایس پی ، لینگویج اور ٹائم زون، آئی پی ایڈریس، ڈیوائس آپریشن کی تفصیلات اکھٹی کرے گی۔
نئی پالیسی کے تحت واٹس ایپ صارفین کا تمام ڈیٹا فیس بک کے گلوبل ڈیٹا سینٹرز میں محفوظ کیا جائے گا، یہ بات بھی واٹس ایپ کی پرانی پرائیویسی پالیسی کا حصہ نہیں تھی۔
صارف کا تقریبا تمام ڈیٹا فیس بک سے شیئر کیا جائے گا جیسے کہ آپ کا فون نمبر، آئی پی ایڈریس، موبائل ڈیوائس انفارمیشن ٹرانزیشن ڈیٹا اور دیگر افراد سے رابطوں کی تفصیلات۔ یہ تفصیلات فیس بک کی دیگر کمپنیوں کیساتھ بھی شیئر کی جائیں گی۔
مزید یہ کہ اگر آپ اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیتے ہیں تب بھی آپ کا ڈیٹا ڈیلیٹ نہیں ہو گا۔ یعنی آپ کی جانب سے اپنے کانٹیکٹس کو بھیجے گئے میسجز اور گروپس کو ڈیلیٹ نہیں کیا جائے گا۔
واٹس ایپ کے پاس ٹرانزیکشن، پیمنٹ فیچر کی انفارمیشن بھی ہوگی، جبکہ صارف کی لوکیشن بھی واٹس ایپ کے پاس ہوگی۔ دوسرے کانٹیکٹس اور پلیٹ فارم کے ذریعے بھی ڈیٹا لیا جائے گا اور صارفین نئی پالیسی کی منظوری کے بعد ہی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے۔

Leave a Reply