آج کے دور میں جہاں دنیا میں ہر شے میں جدت آئی ہے وہیں لوگوں نے اپنے گھروں میں بھی جدت لانا شروع کردی ہے۔ گھروں کی تزئین و آرائش پر لاکھوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں۔ لیکن ہم آپ کو ایسی خاتون کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے اپنے باتھ روم کی تزئین و آرائش پر لاکھوں تو نہیں خرچ کئے مگر کم رقم میں انتہائی خوبصورتی سے تزئین آرائش کی ہے۔
ساؤتھ ہیمپٹن کی رہائشی خاتون جوئل اینجل نے اپنے باتھ روم کی انتہائی خوب صورتی سے تزئین آرائش کی ہے انہوں نے باتھ روم کو ایک خوب صورت تھیم پر بنایا جس پر صرف 128 ڈالرز خرچ ہوئے۔ انہیں ’پریٹی ویمن‘ تھیم بے حد پسند تھی اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اس باتھ روم کو خوب صورت بنانے کے لیے کام کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ’میں نے فلموں میں دکھائے جانے والے خوب صورت ہوٹل کے باتھ روم کو دماغ میں رکھتے ہوئے اپنے باتھ روم کےلیے گلابی رنگ کا انتخاب کیا جب کہ باتھ روم کےلیے کچھ چیزیں گولڈ کے رنگ کی خریدیں جس کے بعد میں نے اپنے پورے باتھ روم کا رنگ خود کیا۔ میں اپنے باتھ روم کو جتنا زیادہ سجا رہی تھی وہ اتنا ہی میامی کا آرٹ ڈیکو موٹل لگ رہا تھا اور میں اس سے بھی زیادہ کچھ کرنا چاہ رہی تھی، میں نے اپنے باتھ روم کےلیے صرف 5 ڈالرز کے ٹائل اور 3 سے 9 ڈالرز کی ایل ای ڈی لائٹس خریدیں۔
انہوں نے اپنے باتھ روم کو خوبصورت بنانے کےلیے کسی بھی چیز میں زیادہ پیسے خرچ نہیں کیے۔ انہوں نے ایک چیریٹی شاپ سے تمام تر چیزوں کی خریداری کی جس میں 4 ڈالر کا شیشہ، 4موم بتیاں جو کہ 2 ڈالرز کی تھیں۔
انہوں نے اپنے باتھ روم کے لیے دیگر اشیاء دکانوں سے پیسے کم کروا کر سستے داموں میں خریدیں جس میں باتھ روم کی دیوار پر لگائے جانے والے پوسٹرز بھی شامل تھے۔ان کے گھر میں موجود تمام سجاوٹ کی چیزیں کم قیمت پر ہی خریدی گئی ہیں لیکن باتھ روم ان کے گھر کا سب سے خوب صورت اور الگ حصہ ہے۔
جوئل اینجل نے اپنے گھر کے حوالے سے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنے گھر کا ڈائننگ روم قدیم امریکن ڈائننگ روم سے متاثر ہو کر ڈیزائن کیا تھا اور اب وہ چاہتی ہیں کہ اپنے پورے گھر کے کمروں کو کسی نہ کسی تھیم پر ہی ڈیزائن کریں۔
Load/Hide Comments