گوشوارے جمع نہ کرانے پر 318 ارکان اسمبلی و سینیٹرز کی رکنیت معطل 1

گوشوارے جمع نہ کرانے پر 318 ارکان اسمبلی و سینیٹرز کی رکنیت معطل

ویب ڈیسک : الیکشن کمیشن نے گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 318 اراکین پارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کردی۔وفاقی وزیرقانون محمدفروغ نسیم ، فواد چودھری، وفاقی وزیرنورالحق قادری،طارق بشیر چیمہ،زرتاج گل ،ڈپٹی سپیکر پنجاب سردار دوست محمد مزاری رکنیت معطل ہونے والے ارکان میں شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں ارکان پارلیمنٹ وصوبائی اسمبلی کے کل 1195ارکان میں سے 876ارکان نے اثاثوںکی تفصیلات جمع کرائی ہیں جبکہ باقی 318ارکان تفصیلات جمع نہیںکراسکے ۔ معطل شدہ پارلیمنٹرینز اسمبلی اجلاس اور قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکتے ۔ اس متعلق الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے سیکرٹریزکو آگاہ بھی کردیاہے ۔معطل شدہ ارکان میں قومی اسمبلی کے 70اورسینیٹ کے 12اراکین کی رکنیت، پنجاب اسمبلی کے 115، سندھ اسمبلی 40، کے پی کے اسمبلی 60 اور بلوچستان اسمبلی کے 21 ممبران شامل ہیں۔جن ارکان کی رکنیت معطل ہوئی

Leave a Reply