لاہور:گورونانک دیوجی کے 550ویں جنم دن اور کرتار پور راہدری تقریب میں شرکت کیلئے بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دئیے گئے ، ہمسایہ ملک سے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ پانچ ،چھ نومبر جاری رہے گا۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار سبھی بھارتی سکھ ’بائی فٹ ‘‘ واہگہ چیک پوسٹ کے راستے پاکستان آئیں گے ،امسال پہلی بارہی بھارتی سکھ یاتری ایک رات نارووال میں بسر کرینگے ، گورودوارہ پنجہ صاحب، حسن ابدال، شری ڈیرہ صاحب لاہور کی یاترا نہیں کر سکیں گے ، بھارتی یاتریوں کو واہگہ چیک پوسٹ سے ہی ننکانہ روانہ کر دیا جائیگا ۔7نومبر کو بھارت سے آنیوالے یاتریوں میں سے 2500کو کرتار پور راہداری کی تقریب میں شرکت کی غرض سے کرتارپور لے جایا جائیگا ،یاتری 8نومبر کی رات بھی وہیں قیام کرینگے ،9نومبر کو تقریب میں شرکت کے بعدواپس ننکانہ آ جائیں گے ، 12نومبرکو ننکانہ میں گورونا نک دیو جی کے 550ویں جنم دن کی مرکزی تقریب منعقد ہو گی، وہ تمام یاتری جن کے پاس بھارتی پاسپورٹ ہیں انہیں طے شدہ ’’پروٹوکول‘‘ کے تحت ویزہ جاری ہو گاجبکہ امریکہ، کینیڈا سمیت یورپی ممالک کے پاسپورٹ کے حامل سکھ شہریوں کو سیاحتی ویزہ جاری کیا جائیگا ، روزانہ کی بنیاد پر دربار صاحب کرتار پور کی یاترا کے لئے آنے والے 5000 بھارتی شہریوں کو ویزہ جاری نہیں ہو گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments