گاجر اور چقندر بالوں اور جلد کی کس طرح نشوونما کرتے ہیں 1

گاجر اور چقندر بالوں اور جلد کی کس طرح نشوونما کرتے ہیں

(ویب ڈیسک): خواتین ہوں یا مرد حضرات، لڑکیاں ہوں یا نوجوان لڑکے، بوڑھی خواتین ہوں یا بُزرگ حضرات آج کل ہر کوئی گلیمر کی دُنیا میں رہنا پسند کرتا ہے جہاں جلد اور بال دونوں ہی خُوبصورت اور حسین ہوتے ہیں۔ چاہے وہ سردی ہو یا گرمی بس جلد چمکدار ہو اور بال لمبے ، گھنے نرم و ملائم ہوں۔ لیکن بہت کم لوگ ایسے ہیں جن کی جلد سردی میں نرم اور بال روکھے و بے جان نہ ہوں۔ اس کی وجہ سردی میں نمی کا کم ہونا اور خُشک ہوا میں مٹی کے ذرات کا شامل ہونا ہے۔ جہاں سردی کے موسم میں اتنے صحت اور خوبصورتی کے حوالے سے اتنے مسائل کا سامنا ہے وہیں اس کو ختم کرنے کے لئے بہت سے پھل اور خُشک میوہ جات بھی موجود ہیں۔
چقندر اور گاجر کا استعمال ہر گھر میں ہوتا ہے کوئی جوس بان کر پیتا ہے تو کچھ لوگ گاجر کا حلوہ بنا کر کھاتے ہیں مگر ایک غلطی کر بیٹھتے ہیں جو کہ ان کے چھلکوں کو ضائع کرنے کی ہے۔ یعنی گاجر اور چقندر کے چھلکوں کو ہر گز ضائع نہ کریں بلکہ ان کو دھو کر رکھ لیں اور اچھی طرح پانی سے خُشک کر لیں اور بتائی گئی ٹپ آزمائیں۔ گاجر کے چھلکوں میں بیٹاکیروٹین، الفا ذرات، ژائلم، کیشئیم، پوٹاشئیم اور فاسفورس پایا جاتا ہے جبکہ چُقندر کے چھلکوں میں وٹامن سی، اے اور بی پایا جاتا ہے جو کہ آپ کے بالوں کو روکھے پن سے بچانے میں مدد دے گا اور جلد کی خُشکی، کھردرے پن اور جلد کے رنگ کو نکھارنے میں مدد دے گا۔

بالوں کے لئے ٹپ:

٭ گاجر کے چھلکوں اور چُقندر کے چھلکوں کو ایک پیالے میں جمع کرلیں۔
٭ ان کو اچھی طرح دھو کر خُشک کر لیں۔
٭ پھر ان کو بلینڈر میں ڈالیں اور ساتھ ہی ایک کپ پانی، ایک چمچ کالی مرچ، ایک چمچ زیرہ پاؤڈر، آدھا چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کریں اور بلینڈ کرلیں۔
٭ پھر اس میں وٹامن ای کے کیپسول شامل کرلیں اور اس پیسٹ کو اپنے روکھے بالوں میں ایک گھنٹے کے لئے لگا کر چھوڑ دیں۔ پھر سادے پانی سے دھو لیں۔ لیجیئے تیار ہے آپ کے بالوں کو نرم و ملائم بنانے کا ایسا طریقہ جو پروٹین ٹریٹمنٹ بھی دے وہ بھی سستے پیسوں میں۔

جلد کے لیئے ٹپ:

٭ گاجر کے چھلکوں اور چُقندر کے چھلکوں کو ایک پیالے میں جمع کرلیں۔
٭ ان کو اچھی طرح دھو کر بلینڈر میں ڈالیں اور دو چمچ پانی، لیومں کا رس اور ایک چمچ بیسن بھی شامل کرلیں۔
٭ اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اور بیس منٹ بعد دھو دیں۔ لیجیئے تیار ہے سکن وائٹننگ، سکن ٹائٹننگ اور موائسچرائز سکن پیک جو آپ کو کم وقت میں کرے گورا اور بنائے حسین۔
بتائی گئی دونوں ٹپ ہفتے میں دو مرتبہ استعمال کریں اور اپنی سہولت کے مطابق گاجر اور چقندر کا جوس پیئیں۔

کیٹاگری میں : صحت

Leave a Reply