کینیڈا کے عام انتخابات میں جسٹن ٹروڈو کی نمایاں کامیابی 1

کینیڈا کے عام انتخابات میں جسٹن ٹروڈو کی نمایاں کامیابی

اوٹاوا:

کینیڈا کے عام انتخابات میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جماعت لبرل پارٹی نے نمایاں کامیابی حاصل کرلی۔

کینیڈا میں جنرل الیکشن ہوئے جس میں دو بڑی جماعتوں لبرل پارٹی اور کنزرویٹو کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ انتخابی نتائج کے مطابق جسٹن ٹروڈو کی جماعت نے 338میں سے 156 نشستیں جیت لی ہیں جبکہ ان کی حریف کنزویٹیو پارٹی 100 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے اعتماد کا مظاہرہ کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈاکےعوام نےترقی پسند ایجنڈے کےحق میں ووٹ دیے۔

اکثریتی حکومت بنانے کے لیے کسی بھی جماعت کو 338 کے ایوان میں 170 نشستیں درکار ہیں۔ اس لیے لبرل پارٹی کو حکومت سازی کے لیے کم نشستیں حاصل کرنے والی دیگر چھوٹی جماعتوں پر انحصار کرنا ہوگا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جسٹن ٹروڈو کو واضح کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ زبردست اور سخت مقابلے کے بعد کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، آپ نے کینیڈا کی خدمت کی ہے اور میں امریکا و کینیڈا کی ترقی کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔

Leave a Reply