کیمبرج اسکول سسٹم نے بچوں کوبغیر امتحان کے پاس کرنے کی پالیسی جاری کردی ہے۔ 1

کیمبرج اسکول سسٹم نے بچوں کوبغیر امتحان کے پاس کرنے کی پالیسی جاری کردی ہے۔

کراچی(ویب ڈیسک): کیمبرج اسکول سسٹم نے بچوں کوبغیر امتحان کے پاس کرنے کی پالیسی جاری کردی ہے۔
کیمبرج اسکول سسٹم نے پرائیویٹ امیدواروں سمیت بچوں کو بغیرامتحان کے پاس کرنے کی پالیسی جاری کردی ہے۔ بچوں کوکلاس ورک، اسائنمنٹس اوراداروں کے امتحانات کومدنظررکھ کرگریڈنگ کی ‏جائے گی جس کے لیے کیمبرج انتظامیہ نے اسکولزسے بچوں کا متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔
کیمبرج انتظامیہ کے مطابق پرائیویٹ امیدواروں سے اگلی جماعت میں ترقی دینے کے شواہد طلب کرلیے گئے، پرائیویٹ امیدواروں سے اسکولوں کے طلبہ والا طریقہ کاراختیارکیا جائے گا، کسی سینٹرمیں نہ پڑھنے والے طلبہ کے گریڈ کے وقت احتیاط برتی جائے گی، امیدواروں کے پچھلے اسکول سے ملے شواہد قابل قبول ہوں گے اوربچوں کے انفرادی حوالے سے ان کے ٹیوٹر کی گواہی لی جائے گی۔

Leave a Reply