کھلاڑیوں نے پی سی بی کے فٹنس کیمپ پر سوالیہ نشان لگا دیئے 1

کھلاڑیوں نے پی سی بی کے فٹنس کیمپ پر سوالیہ نشان لگا دیئے

لاہور: 

پی سی بی کا کرکٹرز فٹنس کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ہے تاہم کئی کھلاڑی اس میں شریک ہی نہیں ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کھلاڑیوں کی فٹنس کو مد نظر رکھتے ہوئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں خصﷺصی کیمپ کا انعقاد کررکھا ہے تاہم اب تک اس کیمپ میں کئی اہم کھلاڑیوں نے رپورٹ ہی نہیں کیا۔

v عماد وسیم عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں اور انہوں نے اس سلسلے میں کرکٹ بورڈ حکام کو آگاہ کردیاہے۔ فاسٹ بولر محمد عامر اور محمد عرفان نے کیمپ میں رپورٹ کردی ہے تاہم محمد عامر صرف دو دن کے لیے دستیاب ہیں، انہیں بھی 20 نومبر کو عمرہ کے لیے روانہ ہونا ہے اور دونوں پیسرز پی سی بی ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ سپورٹس سائنسز ڈاکٹر سہیل سلیم کی نگانی میں ٹریننگ کرنے میں مصروف ہیں، اس کیمپ میں فزیکل ٹریننگ،رننگ،جم ورک اور دوسری جسمانی مشقوں کے ذریعے فٹنس میں بہتری لانے کی کوشش جاری ہے۔

دوسری جانب فاسٹ بولر وہاب ریاض، شعیب ملک اور آصف علی جنوبی افریقا میں جاری لیگ میں مصروفیت کی وجہ سے کیمپ کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔ شاداب خان، فخرزمان،عثمان قادر کو قائد اعظم ٹرافی کے میچز کی وجہ سے اس کیمپ سے مستشنی قرار دیا گیا ہے۔

Leave a Reply