coronavirus-pakistan-s-confirmed-cases

کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی، 212 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک : ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 212 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں ایک لاکھ 18 ہزار 20 مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے جب کہ گزشتہ روز کورونا کے 5 ہزار 637 ٹیسٹ کیے گئے۔ ایک دن میں 533 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں اس وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 1076 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے 2156 مریض صحت یاب ہوگئے جب کہ ملک بھر کے 597 اسپتالوں میں کورونا کے 2521 مریض زیرعلاج ہیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 4328 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ سندھ میں 3373، خیبرپختونخوا 1345، بلوچستان 495، گلگت بلتستان میں 290، اسلام آباد میں 194 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 51 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

Leave a Reply