(ویب ڈیسک): ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ملتان والوں کی بہادری کوسلام پیش کرتی ہوں۔حکومت نےجلسےکی اجازت نہیں دی،ہرسڑک جلسہ گاہ بن گئی۔
ن کا کہنا تھا کہ نواز شریف جیسا فرماں بردار بیٹا پورے پاکستان میں ڈھونڈ کر لاؤ۔ ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے بعد انکے خاندان کو جنازہ پڑھنےکی اجازت نہیں دی گئی۔ اکبربگٹی کو قتل کیا جاتا ہے اور انکے اہل خانہ کو جنازہ پڑھنے کی جازت نہیں دی گئی۔ محترمہ بےنظیر بھٹو کو شہید کیا جاتا ہے اور قاتلوں کو ملک سے باہر فرار کرا دیا جاتا ہے۔ کیا کوئی مشرف کو ایک دن بھی جیل میں رکھ سکا؟ کیا کسی میں اتنی جرات ہےکہ مشرف کو پاکستان واپس لاسکے؟ کورونا پہلے پوچھتا ہے کہ پی ڈی ایم کا جلسہ ہے تو میں اندر آجاؤں گا، تحریک انصاف کا جلسہ ہے تو واپس چلا جاؤں۔ کیا وزراء کے جلسے میں کورونا نہیں آتا؟ عوام عمران خان کا لاک ڈاؤن کرنے والے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ19 سےپہلے کووڈ 18 کو گھر بھیجنا ضروری ہے۔ کووڈ18 گھر چلا جائے تو کووڈ 19 بھی چلا جائے گا۔ پاکستان کولگے وائرسوں کا علاج ضروری ہے۔ ملک کی ترقی، نظام عدل اور منہگائی کو کونسا وائرس لگا ہے۔ عمران خان نےپشاورمیں بی آرٹی بنائی جوچل کم اورجل زیادہ رہی ہے۔ عوام پوچھتی ہے پاکستان میں اسرائیل کی حمایت کی مہم کون چلا رہا ہے؟ نواز شریف کےدور میں روٹی 5روپے کی تھی آج 30روپےکی ہے۔ وازشریف کےدورمیں چینی 50روپےکی تھی صادق اورامین کے دور میں 130روپےہے۔
Load/Hide Comments