وزیراعظم عمران خان

کورونا پالیسی کی آڑ میں بھارت میں جان بوجھ کر مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے :وزیراعظم عمران خان

ویب ڈیسک : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا پالیسی کی آڑ میں بھارت میں جان بوجھ کر مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ مودی حکومت کا اقدام ویسے ہی ہے جیسے جرمنی میں نازیوں نے یہودیوں کے خلاف کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ اقدامات مودی حکومت کی ہندوتوا، متعصبانہ سوچ کا ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں انتہا پسند مودی سرکار نے کورونا کو مسلم دشمنی کا ہتھیار بناتے ہوئے مسلمانوں پر زمین مزید تنگ کر دی ہے۔

Leave a Reply