Dr. Zafar Mirza

کورونا وائرس کی دوائی دریافت ، 6 کمپنیاں تیار کریں گی، پاکستان بھی شامل، سب سے بڑی خبر آگئی

ویب ڈیسک : وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس کی ایک دوائی دریافت ہوئی ہے جو صرف 6 کمپنیاں تیار کریں گی، پاکستان ان تین ممالک میں شامل ہے جو یہ دوائی دوسرے ممالک کو برآمد کرے گا۔
کورونا وائرس کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متعلق ایک دوا ئی دریافت ہوئی ہے۔وزیراعظم نے دوا بنانے والی ملٹی نیشنل کمپنی سے بات کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پوری دنیا میں صرف 6 کمپنیاں کورونا وائرس کی اس دوا کو بنائیں گی جس میں ایک کمپنی پاکستان کی بھی ہے۔ یہ 6 کمپنیاں اپنے ملک کے لیے دوائی بنائیں گی اور 127 ممالک کو دوائی فراہم کریں گی۔ پاکستان ان تین ممالک میں شامل ہے جو پوری دنیا کو دوائی فراہم کرے گا۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ کورونا وائرس کے دوران دوسری بیماریاں بھی تیزی سے پھیل رہی ہیں جو ایک تشویشناک صورتحال ہے، ان بیماریوں سے بھی غریب آدمی متاثر ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں