shahzad akber

کرپشن کی نئی قسط، حکومت کو شہباز شریف کی واپسی کا انتظار

ویب ڈیسک : وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہباز شریف واپسی کی جلدی کیجئے، کرپشن کی داستان کی اگلی قسط آپکی منتظر ہے۔

شہبازشریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا کہ شکر ہے آپ کی بھی آواز نکلی ورنہ عوام سمجھی تھی لندن کے ہو گئے، ویسے وہاں ڈیوڈ روز آپ کی راہ تک رہا ہےلگے ہاتھوں اسے بھی گھسیٹ لیتے۔

اپنی ٹوئٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ کرپشن سے یاد آیا (جی این سی) والا نثار گل جیل میں آپ کی راہ تک رہا ہے، واپسی کی جلدی کیجئے،کرپشن کی داستان کی اگلی قسط آپکی منتظر ہے۔

قبل ازیں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ملک میں آٹے کے بحران پر فوری انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحقیقات کی جائیں کہ کس کےحکم پرآٹا بیرون ملک بھجوایا گیا؟ جب ملک میں کمی تھی تو گندم اور آٹا ملک سے باہر کیوں بھیجا گیا؟

انہوں نے کہا کہ قوم کو بتایا جائے کہ کس کےحکم پر اور کس قیمت پر گندم اور آٹا برآمد ہوا؟ قوم کو معلوم ہونا چاہئے ملک و قوم کانقصان کر کےکس نےفائدہ اٹھایا؟

Leave a Reply