کرونا کی تباہی کاریاں، مریضوں کی تعداد 5183 ہوگئی 1

کرونا کی تباہی کاریاں، مریضوں کی تعداد 5183 ہوگئی

اسلام آباد/کراچی(ویب ڈیسک): پوری دنیا سمیت پاکستان میں بھی کورونا کی تباہی کاریاں جاری۔ تمام صوبے کرونا سے جنگ میں مصروف، لاہور کے مزید علاقے سیل ہو گئے۔ تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 5183 ہوگئی، اس مہلک وائرس سے 88 افراد جاں بحق اور 1028 صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 805 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 132 میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی۔ جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کا شکار افراد کی تعداد 5 ہزار 170 ہوگئی جب کہ کورونا وائرس کے ایک ہزار 28 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 افراد اس وائرس کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئے ہیں جب کہ 37 کی حالت تشویشناک ہے۔
حکام کے مطابق اب تک پنجاب میں 2464، سندھ 1411، بلوچستان 228، خیبر پختونخوا میں 697، آزاد کشمیر 40، اسلام آباد میں 119 اور گلگت بلتستان میں 224 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply