(ویب ڈیسک):کرونا وبا کی صورتحال میں پرائیویٹ ہسپتالوں نے لوٹ مار شروع کر دی ہے۔ معروف گلوکار نے حکومت سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کی ہے کہ خدارا نجی شعبہ کو بھی لگام دیں۔
فخر عالم کا کہنا ہے کہ ان کا کوئی عزیز کراچی کے معروف ہسپتال آغا خان میں کرونا کے باعث زیر علاج رہا جس کا صرف 10 دن کا بل ساڑھے سترہ لاکھ بنا دیا گیا۔ فخر عالم نے مریض کے بل کی کاپی ٹیوٹر پر شیئر کر دی۔
This is a single patient bill for 10 days. The family shared it so that we should see what’s going on. It baffles me how 1800 latex gloves & PPE suits are charged to single patient for ten days & the price per unit is ridiculous. I understand the business but this is unfair. pic.twitter.com/X2RqJHJQho
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) June 12, 2020
فخر عالم کے مطابق ہسپتال نے مریض کے کھاتے میں 300 جراثیم کش پیڈز اور 1800 گلوز اور پی پی ای بھی ڈال دیئے اور باقی چارجز الگ ہیں۔ فخر عالم کا کہنا ہے کہ نجی اداروں کے لیے بھی کوئی ریگولیٹر ہونا چاہیے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ پرائیویٹ اداروں کی بھی نگرانی ہونی چاہئے۔ اس مشکل دور میں حکومت، اداروں اور عوام سب کو مل کر کام کرنا چاہیے اور ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے۔