کرونا وائرس کی جنگ میں ڈاکڑز ہاسپٹل بھی قوم کی خدمت کے لیے تیار 1

کرونا وائرس کی جنگ میں ڈاکڑز ہاسپٹل بھی قوم کی خدمت کے لیے تیار

لاہور(ویب ڈیسک): دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی طبی عملہ اپنی قوم کی خدمت اور کوروناسے بچاﺅ کے لیے فرنٹ لائن پر ہے اورایسے میں لاہور کے ڈاکٹر ہسپتال کا ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ بھی کسی سے پیچھے نہیں، ڈاکٹر ہسپتال کا ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں کمیونٹی مدد کیلئے تیار ہے ۔
ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ نے اپنی تیاریوں کے ساتھ ساتھ عوام کی آگاہی کیلئے ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں طبی عملے نے پوسٹر پکڑرکھے تھے، ان پر لکھا تھاکہ’مشکل وقت ہے، گھروں پررہیں‘’یہ کوئی ریہرسل نہیں، گھروں پر رہیں‘’آپ کے پاس صرف ایک موقع ہے، گھر پر رہیں‘’آپ اپنے حصے کا کام کریں، ہم اپنا کام‘’آپ زندگی بچائیں، گھر وں پررہیں‘’مہربانی کرکے گھروں پر رہیں، ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں‘۔
یادرہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا اور مجموعی تعداد 1408 تک جا پہنچی جبکہ پنجاب میں کورونا کی وبا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد سندھ سے بھی آگے نکل گئی۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب میں ہے جہاں اس وبا سے 490 لوگ متاثر ہوئے ہیں، پنجاب کے بعد سندھ دوسرے نمبر پر ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد457ہے، خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 180 ، بلوچستان میں 133 ، گلگت بلتستان میں 107 ، اسلام آباد میں39 اور آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2 ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں