کرونا بے قابو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1

کرونا بے قابو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ویب ڈیسک): ملک میں مسلسل تیسرے روز کورونا کے 4 ہزار سے زائد مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ مثبت کیسز کی شرح بھی 11 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کویڈ 19 کی تشخیص کے لیے 40 ہزار 369 ٹیسٹ کئے گئے۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کی مجموعی مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 2 فیصد کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ سوات میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 23 فیصداور سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ پشاور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 22 فیصد جب کہ مالاکنڈ، سرگودھا اور سیالکوٹ میں 12 فیصد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Leave a Reply