(ویب ڈیسک): پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے کررونا کی دوسری لہر کے باعث میٹرک کے سالانہ امتحانات کے لئے داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخوں میں توسیع کر دی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ اب 20 جنوری تک بھجوایا جاسکیگا جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ 21 جنوری سے یکم فروری تک اور ٹرپل فیس کے ساتھ 2 فروری سے 12 فروری تک امیدوار داخلہ بھجوا سکیں گے، تمام داخلہ فارم آن لائن بھیجے جائیں گے۔
Load/Hide Comments