کراچی پورٹ پر چینی کارگو جہاز برتھ سے ٹکرا گیا 1

کراچی پورٹ پر چینی کارگو جہاز برتھ سے ٹکرا گیا

کراچی:

کراچی پورٹ پر چینی کمپنی کا کارگو جہاز برتھ اور ایک جہاز سے ٹکرا گیا نیتجے میں برتھ اور دونوں جہازوں کو نقصان پہنچا ہے۔

کراچی پورٹ پر چینی جنرل کارگو جہاز ’ڈاژن‘ برتھ نمبر پر 25 سے ٹکرا گیا اور ٹکرانے کے بعد برتھ 26 پر کھڑے جہاز ’ایم وی دیالا‘ سے ٹکرا گیا۔

ترجمان کے پی ٹی کے مطابق معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ابتدائی معلومات کے مطابق جہاز کی ٹکر معمولی تھی جس سے برتھ اور جہازوں پر رگڑ لگی ہے تاہم جو بھی نقصان ہوا ہے کہ وہ ’ڈاژن‘ جہاز کے مالکان ادا کریں گے اور نقصان کا تخمینہ اور ادائیگی پی اینڈ آئی کلب کرے گا۔

Leave a Reply