(ویب ڈیسک): کالج اساتذہ کی چھٹیوں پر پاپندی عائد کردی گئی،لاہور کے سرکاری کالجوں میں آن لائن کلاسز کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اساتذہ آن لائن کلاسز کی ویڈیو ریکارڈنگ کے بھی پاپند ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں آن لائن کلاسز کے لئے اساتذہ کو کالجوں میں حاضر ہونے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر کالجز لاہور ضیاء الرحمن نے کالجوں کے پرنسپل کے نام مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ ٹائم ٹیبل کے مطابق کالجوں میں ہی آن لائن کلاسز منعقد ہوں گی۔ اساتذہ کو کالج میں بیٹھ کر آن لائن کلاس پڑھانے، لیکچرر ریکارڈ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
پچاس فیصد اساتذہ روز مرہ کی بنیاد پر کالج میں حاضر ہونے کے پاپند ہوں گے۔ اساتذہ کو اپنے مضامین کی کلاسز کے پلان بھی اپ ڈیٹ رکھنا ہوں گے، جبکہ کالجوں میں منعقدہ آن لائن کلاسز میں طلباء کی حاضری کے سکرین شاٹس محفوظ رکھنے کی شرط عائد کی گئی ہے۔ طلباء کی حاضری ریکارڈ پر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اور کالج پرنسپل کو روزانہ دستخط کریں گے۔ آن لائن کلاس کے معیار کی جانچ پرکھ کے لئےحکام لیکچرز کی ریکارڈنگ چیک کریں گے۔24 دسمبر تک کالجوں میں آن لائن کلاسز کا انعقاد باقاعدگی سے ہو گا۔
دوسری جانب تعلیمی ادارے بند کرنے کے بعد ایچ ای سی نے یونیورسٹیز میں کووڈ ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے وفاقی سطح پر کمیٹی قائم کر دی ہے، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، کمیٹی میں بلوچستان ، خیبر پختونخواہ، سندھ ، اسلام آبا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز بھی شامل ہیں۔
ایچ ای سی کی منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر نادیہ طاہر کمیٹی کی سیکرٹری مقرر کی گئی ہیں، کمیٹی پاکستان کی تمام یونیورسٹیز میں کووڈ ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی، کورونا وائرس سے متعلق خصوصی ایس او پیز تیار کرنے میں گائیڈ لائن بھی دے گی، کمیٹی کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے شعور پیدا کرنے میں بھی کردار ادا کرے گی، یونیورسٹیز میں ٹریننگ پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔
Load/Hide Comments