لاہور( ویب ڈیسک)چین پاکستان آزادتجارت معاہدے کے دوسرے مرحلے پرعملدرآمدشروع ہوگیا جس کے تحت پاکستانی مینو فیکچر رزا ور تاجر 300 زائد مصنو عات چین کی منڈی میں برآمدکرسکیں گے جنہیں ٹیکسوں سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔دونوں ممالک نے معاہدے پرعملدرآمدشروع کرنے کے لئے تمام قانونی طریق کار اور شرائط مکمل کرلی ہیں۔پاکستان اورچین نے وزیراعظم عمران خان کے چین کے گزشتہ دورے کے دوران معاہدے پر عملدرآمدکے لئے ایک سمجھوتے پردستخط کئے تھے۔پاکستانی مینوفیکچررز،تاجر300زائدمصنوعات چین کی منڈی میں برآمدکرسکیں گے ۔پاکستان کو پہلے آزادتجارتی معاہدے کے تحت چین کوبرآمدکی جانے والی724مصنوعات پر پہلے ہی ٹیکسوں سے استثنیٰ حاصل ہے دونوں ملکوں کے درمیان اس معاہدے پر2006 میں دستخط کئے گئے تھے۔