frozen river in angola china

چین میں خون جما دینے والی سردی اور یخ بستہ ہواؤں نے دریا کا پانی جما دیا

ویب ڈیسک : چین میں خون جما دینے والی سردی اور یخ بستہ ہواؤں نے دریا کا پانی جما دیا، حسین نظارے نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت دُنیا کے مختلف ممالک اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے معمولاتِ زندگی تو متاثر ہو ہی رہے ہیں تاہم قُدرت کے حسین نظارے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ایسا ہی خون جما دینے والی سردی میں قدرت کا دلفریب منظر چین میں اُس وقت دیکھنے کو ملا جب ٹھنڈی ہواؤں نے دریا کے پانی کو ہی برف بنا دیا۔
یہ مناظر چین کے علاقے انر منگولیا کے دریا پر دیکھے گئے جہاں خون جما دینے والی سردی اور یخ بستہ ہواؤں کے سبب نہ صرف دریا کا پانی برف میں تبدیل ہو گیا بلکہ دریا کے اردگرد درختوں پر برف کے حسین منظر نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

Leave a Reply