چینی فوج کی بھارتی فوج کو پھینٹی لگانے کی تازہ ترین ویڈیو وائرل ہو گئی 1

چینی فوج کی بھارتی فوج کو پھینٹی لگانے کی تازہ ترین ویڈیو وائرل ہو گئی

(ویب ڈیسک): چینی فوج کی بھارتی فوج کو پھینٹی لگانے کی تازہ ترین ویڈیو سامنے آ گئی۔ اطلاعات کے مطابق چینی فوجی جس طرح بھارتی فوجیوں کوپھینٹی لگارہے ہیں اس کی تازہ ترین ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صورتحال اوربھی زیادہ دلچسپ ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس وقت سوشل میڈیا پرلداخ کے محاذ پرچینی فوجیوں کی طرف سے بھارتی فوجیوں کی مرمت کی ویڈیووائرل ہونے کے بعد بھارت کے دعوؤں کی حقیقت بھی کھل کرسامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ ویڈیوچینی حکام نے خود وائرل کی ہے تاکہ دنیا کوعلم ہوسکے کہ بھارت کس طرح غلط بیانی سے کام لے رہا ہے ، اس ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ چینی فوجی بھارتی فوجیوں کوٹھڈے اورمکے مارکرٹھنڈے پانی میں گراتے ہیں اورپھران کوایسے ہی آگے چلنے کا کہتے ہیں‌۔

مزید برآں گزشتہ روز چین نے بھارتی شہریوں کے اغوا کے مودی حکومت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دو ٹوک موقف دیا کہ ریاست ارونا چل تبت کا جنوبی علاقہ ہے جس پر انڈیا قابض ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے زور دے کر کہا کہ چین نے کبھی بھی بھارت کی جانب سے دیے گئے نام نہاد نام اروناچل پردیش کو تسلیم نہیں کیا، یہ سرزمین چین کے جنوبی تبت خطے کا حصہ ہے بھارت کا نام نہاد صوبہ نہیں۔

Leave a Reply