لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسانی مانی نے چیف سلیکٹر و ہیڈکوچ مصباح الحق کی حمایت میں سامنے آگئے۔سری لنکا سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد آسٹریلیا میں بھی قومی ٹیم کو ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔قومی ٹیم کی پے در پے شکست کے بعد سینیئر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں نے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق کو تنقید کا نشانہ بنایا اور متعدد شخصیات نے ان کے 2 عہدے رکھنے پر بھی شدید نکتہ چینی کی تھی۔تاہم اب خود پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی مصباح کی حمایت میں سامنے آئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں احسان مانی کا کہنا تھا کہ ایک شخص کو اختیارات دینے کی باتیں کرنے والے لاعلم ہیں، مصباح الحق اکیلے فیصلے نہیں کررہے، چیک اینڈ بیلنس ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مصباح کے ساتھ 7 لوگ سلیکشن کے معاملات دیکھ رہے ہیں، پہلی مرتبہ ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کا تجربہ کیا لہٰذا ایک سال بعد نتائج کا جائزہ لیں گے۔ملک میں کرکٹ کے حوالے سے کہا کہ ہوم سیریز اپنے ملک میں کھیلنے کے فیصلے پر قائم ہیں، کرکٹ کے لیے کسی کے پیچھے بھاگنے کی ضرورت نہیں ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مصباح الحق نے ناقدین کی تنقید کا کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان پر کام کا دباو¿ نہیں ہے، جو تنقید کرتے ہیں دراصل وہ سیٹیں خالی کرانا چاہتے ہیں اور جو تنقید کر رہے ہیں وہ اپنی توانائی ضائع کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments