(ویب ڈیسک): مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور کے جلسہ میں عمران خان کو نیا لقب دے دیا ان کا کہنا ہے عمران خان کو اب تابعیدار خان کے نام سے بلایا جائے۔
مریم نواز لکھی ہوئی تقریر پڑھتے ہوئے بار بار نیچے دیکھتی رہیں اور ریاستی اداروں کے سربراہان کا
نام لے کر انہیں بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
مریم نواز نے اپنے تقریر کے دوران نواز شریف کی عمران خان کی جانب سے کی گئی تعریفیں بھی دیکھائیں۔
مریم نواز صاحبہ نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ عوام جانتی ہےکہ نومبر 2011 کا جلسہ کس نے کروایا تھا؟ تمہارا وہ جلسہ اس وقت کے آئی ایس آئی کے چیف جنرل شجاع پاشا نے کروایا تھا. پھر جب 2013کے الیکشن میں تمہیں عبرت ناک شکست ہوئی تو تمہیں سمجھ آگئی کہ عوام کے ووٹوں سے تو میں وزیراعظم بننے والا نہیں بلکہ تمہیں تابعداری کرنا ہوگی۔ بٹ کڑاہی پر تو مقدمہ بنا دیا مگر پاپا جونز پیزا کا احتساب نہیں کر سکتے۔
Load/Hide Comments