پی ایس ایل: ٹرانسفر اور ریٹینشن ونڈو کا باضابطہ آغاز 1

پی ایس ایل: ٹرانسفر اور ریٹینشن ونڈو کا باضابطہ آغاز

لاہور: 

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے ڈرافٹ میں سب سے پہلی پک دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کرے گی،ڈرافٹ کے لیے پک آرڈر کی ترتیب طے ہونے کے بعد پی ایس ایل کی ٹرانسفر اور ریٹینشن ونڈو باضابطہ طور پر کھول دی گئی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے ڈرافٹ کے لیے مکمل پک آرڈرترتیب دے دیا گیا، مقررہ طریقہ کار کے مطابق دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی، لاہور قلندرز کی دوسری، ملتان سلطانز تیسری، دومرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ چوتھی، پشاور زلمی پانچویں اور کرا چی کنگز کو چھٹی باری ملی ہے، خصوصی طور پر تیار کردہ ماڈل سے باقی ماندہ 17 راؤنڈز  کے لیے پک آرڈر کی ترتیب پیرکوطے  کی گئی۔

ڈرافٹ کے لیے پک آرڈر کی ترتیب طے ہونے  کے بعد پی ایس ایل کی ٹرانسفر اور ریٹینشن ونڈو باضابطہ طور پر کھول دی گئی، پالیسی کے مطابق رواں سال ہر فرنچائز گذشتہ ایڈیشن میں شامل زیادہ سے زیادہ 8 کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں برقرار رکھ سکتی ہے۔ گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی ہر فرنچائز کے 16رکنی  اسکواڈ میں 5 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔

رواں سال فرنچائززکو سپلمنٹری کیٹیگری میں شامل 2 کھلاڑیوں میں سے ایک غیرملکی کرکٹر کو چننے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔کوئی فرنچائز چاہے تو اس سے فائدہ اٹھاسکتی ہے، تاہم پلئینگ الیون میں کم ازکم 3 اور زیادہ سے زیادہ 4غیرملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنے  کی اجازت ہوگی۔

 ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈرافٹ میں ڈائمنڈ اور گولڈ راؤنڈ کے دوران فرنچائز چاہے تو کسی ایک کھلاڑی کا انتخاب اس کی مقررہ کیٹیگری سے اوپر  لے جاکر بھی کرسکتی ہے، بورڈ  آفیشل وسیم خان نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے مداحوں کے لیے  آئندہ چند روز بھی بہت اہم ہیں کیونکہ اس دوران ہرفرنچائز اپنے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی ری ٹینشن اور ٹریڈ کا اعلان کرے گی، ایونٹ کا آغاز آئندہ سال فروری میں ہوگا۔

 
 
 

Leave a Reply