ویب ڈیسک : پی آئی سی انتظامیہ نے آج شام تک ایمرجنسی سروس بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ چیف ایگویکٹو آفیسر پی آئی سی ڈاکٹر ثاقب شفیع نے میڈیا کو بتایا کہ 8 بجے ایمرجنسی سروس بحال کر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ او پی ڈی میں ادویات دے رہے ہیں، کل سے اوپی بھی مکمل بحال ہو جائیگی۔ ڈاکٹر ثاقب شفیع نے بتایا کہ ایمرجنسی بحال ہونے سے پہلے جیل روڈ پر شمع جلانے کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ تمام سینیئر اور ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈکل اسٹاف کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔