پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہزاروں افراد نے اسلاموفوبیا کے خلاف مارچ کیا جس میں مسلمانوں کے ساتھ تعصب برتنے پر احتجاج کیا گیا۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہزاروں افراد نے اسلاموفوبیا کے خلاف مارچ کیا جس میں مسلم کمیونیٹی کے افراد نے بھی شرکت کی، مارچ میں مسلمانوں کے ساتھ تعصب برتے جانے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ مارچ کے شرکا اسلاموفوبیا اورتعصب کے خلاف بینرزتھامے ہوئے تھے جب کہ شرکا نے پردہ کرنے والی خواتین کی حمایت میں نعرے بھی لگائے۔
واضح رہے کہ مارچ کی کال فرانس میں گزشتہ ماہ مسجد پر ہونے والے حملے کے بعد دی گئی تھی جس میں ایک شخص نے مسجد میں گھر کر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔