پوسٹل ووٹ کھلنے کے بعد این اے 251 کا نتیجہ تبدیل

پوسٹل ووٹ کھلنے کے بعد ژوب کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 251 کا نتیجہ تبدیل ‘جے یو آئی (ف) کے مولانا سمیع اللہ کامیاب ہوگئے۔ این اے 251 کا نتیجہ تبدیل ہونے کے بعد ایک ہزار ووٹوں کے اضافے سے جے یو آئی (ف) کے مولانا سمیع اللہ کو برتری حاصل ہو گئی ‘جبکہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے امیدوار خوشحال خان کاکڑ پہلے سے دوسرے نمبر پرچلے گئے۔ نتائج کے خلاف پشتونخوا نیپ کے کارکنوں نے احتجاج کیا جب کہ اس دوران کوئٹہ اور ڈی آئی خان قومی شاہراہ بند کردی گئی-

Leave a Reply